ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / 186 مہاجرین مراکش سے اسپین میں داخل ہو گئے

186 مہاجرین مراکش سے اسپین میں داخل ہو گئے

Mon, 07 Aug 2017 16:56:54    S.O. News Service

سپین،7اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا): ہسپانوی ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ خاردار تاروں کو عبور کرتے ہوئے مراکش سے شمالی افریقہ میں واقع ہسپانوی علاقے سبتہ میں داخل ہونے والے186مہاجرین کو مدد فراہم کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے دھاوا بول دیا اور وہ یورپ داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ریڈ کراس کے مطابق اس دوران شدید زخمی ہونے والے چار افراد کو ہسپتال میں بھی داخل کرایا گیا ہے۔ مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد کا سبتہ میں یوں داخل ہونے کا یہ واقعہ غیرمعمولی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ عمومی طور پر وہاں سکیورٹی ہائی الرٹ ہوتی ہے۔


Share: